راولپنڈی ( جنگ نیوز) راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے بانی، معروف کارڈیالوجسٹ ڈاکٹر پروفیسر اظہر محمود کیانی آر آئی سی سے ریٹائر ہو گئے۔ ایگزیکٹو ڈائریکٹر کی حیثیت سے اپنے آٹھ سالہ دور میں انہوں نے راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کو امراض قلب کا ایک سٹیٹ آف دی آرٹ ادارہ بنایا۔ ان کی مستقبل کی سرگرمیاں چک شہزاد میں ایک سٹیٹ آف دی آرٹ ادارے سے منسلک ہیں، جہاں 60 بستروں کاکارڈیوویسکولر سنٹر مریضوں کی طبی معاونت کیلئے فعال رہیگا۔ آر آئی سی کے سٹاف نے انہیں گرم جوشی کے ساتھ الوداع کہا۔ اس موقع پر سٹاف نے پروفیسر ڈاکٹرمیجر جنرل اظہر کیانی کی خدمات کو سراہا اور کہا کہ ادارے و سٹاف کیلئے انکی خدمات کو کبھی بھلایا نہیں جا سکتا۔ سماجی حلقوں نے آر آئی سی میں تعیناتی کے دوران انکی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے ادارے کو قابل فخر مقام تک پہنچایا۔