• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بینکوں کو قرنطینہ کی گئی کرنسی استعمال کرنے کی اجازت

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملک بھر کے تمام بینکوں کو 14 دن قرنطینہ کیے گئے کرنسی نوٹ استعمال کرنے کی اجازت دے دی۔

پاکستان کے مرکزی بینک (اسٹیٹ بینک آف پاکستان ) نے اس حوالے سے سرکلر جاری کر دیا ہے۔

جاری کیے گئے سرکلر میں اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا کہنا ہے کہ عالمی مرکزی بینک 14 روز قرنطینہ کیے گئے کرنسی نوٹ دوبارہ استعمال کر رہے ہیں۔

اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن نے مسام دار سطح پر وائرس کی زندگی مختصر ہونے کی تصدیق کی ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق تمام بینکوں کو 14 دن قرنطینہ کیے گئے کرنسی نوٹ استعمال کرنے کی اجازت دی جاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیئے: کرنسی نوٹ کی لین دین کورونا کے پھیلنے کی بڑی وجہ

سرکلر میں مزید کہا گیا ہے کہ 14 روز قرنطینہ کیے گئے نوٹوں کے عوض فراہم کیا گیا کریڈٹ واپسی لے لیا جائے گا۔

اسٹیٹ بینک کا اپنے سرکلر میں یہ بھی کہنا ہے کہ نئے قرنطینہ کیے گئے کرنسی نوٹوں کے لیے کریڈٹ کی فراہمی جاری رہے گی۔

تازہ ترین