• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عید پر اس سال نئے کرارے نوٹ نہیں ملیں گے


کراچی(اسٹاف رپورٹر)کورونا وائرس کی وباءکی وجہ سے پہلی مرتبہ نئے کرنسی نوٹوں کا اجراءبھی ملتوی کردیا گیا ہے، امسال نئے کرارے کرنسی نوٹوں کے بغیر عید منانا ہوگی ۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے خدشے کے پیش نظر امسال عید الفطر کے موقع پر نئے کرنسی نوٹ جاری نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔اسٹیٹ بینک کے جاری کردہ اعلامیئے کے مطابق یہ فیصلہ ڈائریکٹر جنرل بینکنگ کے زیر صدارت ہونے والے اجلاس میںکیا گیا،فیصلے کے مطابق امسال عید الفطر کے موقع پر عوام سمیت مرکزی بینک کے ملازمین کو بھی نئے کرنسی نوٹ جاری نہیںکئے جاسکیںگے جن میں حاضر اور ریٹائرڈ دونوں طرح کے ملازمین شامل ہیں۔اس فیصلے کا مقصد کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کےلئے سماجی فاصلے برقرار رکھنے کی کاوشوں میںمعاونت کرنا ہے ،اسٹیٹ بینک نے چیف منیجرز کو ہدایت کی ہے کہ عید کے لیے کسی بھی مالیت کے نئے کرنسی نوٹ جاری نہ کیے جائیں۔

تازہ ترین