کھوئی رٹہ (نامہ نگار) پاکستان پیپلز پارٹی آزادکشمیر تحصیل کھوئی رٹہ کے صدر چوہدری پرویز اکبر ایڈووکیٹ ،ممبر سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی ڈاکٹر فریاد ،پی آر او وزیر تعلیم کالجز محمد شفیق نجمی ،ممبر سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی ڈاکٹر محبوب نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ تعلیمی پیکج کے حوالے سے عدالت عالیہ سےرٹ خارج ہونا پیپلز پارٹی کی فتح ہے ۔تعلیمی پیکج عوام کے مفاد میں ہے ن لیگ اب اپنی خیر منائے جن کی اپنی حکومت پاکستان میں گرداب میں پھنس چکی ہے۔ تعلیمی پیکج پیپلز پارٹی کی حکومت کا عظیم کارنامہ ہے اور انشااللہ آمدہ الیکشن میں پیپلز پارٹی اپنی کارکردگی کی بنیاد پر ایک بار پھر اقتدار میں آئے گی۔ انہوں نے کہ آزاد کشمیر میں پیپلز پارٹی کی حکومت آنے والی نسلوں کے لیے اقدمات اٹھا رہی ہیں پی پی پی عوامی جمہوری اور ترقی پسند و روشن خیال تحریک کا نام ہے، پاکستان و آزاد کشمیر کے مظلوم طبقات کوپیپلز پارٹی اور محمد مطلوب انقلابی متحد کیا۔رہنمائوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں جب بھی پی پی پی حکومت بر سر اقتدار آئی میرٹ ، روزگار کو فروغ دیا ۔اس ملک کے مظلوم بے بس اور بے کس انسان پی پی پی سے وابستہ اورہر خاتون بے نظیر ہے شہید بھٹو و شہید بے نظیر بھٹو کی تصویر چیئرمین بلاول بھٹو زرداری پاکستان کا مستقبل اور کروڑوں مظلوم انسانوں کے لیے نجات دہندہ ثابت ہونگے ۔انھوں نے کہا کہ چوہدری عبدالمجید کی قیادت میں آزاد کشمیر بھر میں تعمیر و ترقی کے جال بچھا دیئے گئے ساڑھے چار سالوں میں انتخابی وعدوں پر عمل کر دیا گیا ہے وزیر تعلیم کالجزمحمد مطلوب انقلابی ایم ایل اے بننے سے قبل بھی حلقہ کے اندر 50 کلو میٹر سڑکیں بنوائیں حلقہ 5 کھوئی رٹہ میں وزیر ھائر ایجوکیشن محمد مطلوب انقلابی نے شب و روز محنت کر کے میدوانی و پہاڑی ایریا میں سڑکوں کے جال بچھا دیئے ہیں دھنہ، گیر ، سیہور بھیال ودیگر پل بنوا کر عوام کے دل جیت لیے محمد مطلوب انقلابی عوام کی خدمت پر یقین رکھتے ہیں کھوئی رٹہ کے عوام محمد مطلوب انقلابی کے ساتھ ہیں آئندہ آنے والے الیکشن میں تعمیر و ترقی کی بنا پر محمد مطلوب انقلابی بھاری اکثریت سے کامیاب ہونگے ۔