• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چمن بارڈر، 64روز بعد یکطرفہ تجارت بحالی کا نوٹیفکیشن جاری

پاکستان کی جانب سے افغانستان کے ساتھ 64 روز بعد یک طر فہ تجارت بحالی سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

وفاقی وزارت د اخلہ کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفیکیشن کے مطابق پیر سے جمعہ تک روزانہ 100 ٹرانزٹ ٹریڈ کنٹینرز پاکستان سے افغانستان جا سکیں گے جبکہ ہفتے میں 5 دن ایکسپورٹ اور وسط ایشیائی ممالک کےلیے سبزی، پھل بھی جا سکیں گے۔

وفاقی وزارت د اخلہ کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفیکیشن کے مطابق ایساف، نیٹو کے لیے کارگو اور آئل ٹینکرز بھی باب دوستی سے ہفتے میں 5 دن جائیں گے جبکہ ہر ہفتے 3 سو سے 5 سو افراد پیدل پاکستان سے افغانستان جا سکتے ہیں۔

چئیرمین کلیرنگ ایسوسی ایشن غفارخان کے مطابق گزشتہ روز ٹرانزٹ، نیٹو اور ایکسپورٹ کے صرف 99 ٹرک پاکستان سے افغانستان گئے ہیں جبکہ سیکیورٹی حکام ٹریڈ ایس او پیز پر مکمل عمل کرنے میں رکاوٹ ہے۔

تازہ ترین