• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منشا پاشا کو خود ساختہ آئسولیشن میں بھتیجی کی یاد ستانے لگی

پاکستانی اداکارہ و ماڈل منشا پاشا کو خود ساختہ آئسولیشن میں اپنی بھتیجی کی یاد ستانے لگی ہے۔ 

اداکارہ نے خود کو کورونا وائرس کا شبہ ظاہر ہونے پر قرنطینہ کیا ہوا ہے۔

منشا پاشا نے فوٹوز اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام سے اپنی بھتیجی کے ساتھ اپنی ماضی کی تصویر شیئر کی۔

انہوں نے اپنے پیغام میں لکھا کہ ’میں اپنی بہترین دوست کو بہت یاد کر رہی ہوں‘۔


اپنی بھتیجی کے بارے میں انہوں نے لکھا کہ ’وہ بہت اسمارٹ ہے، اسٹائلش ہے، اور اپنی عمر سے زیادہ عقلمند ہے۔‘

اداکارہ کی بھتیجی کے ساتھ شیئر کی گئی اس تصویر کو انسٹاگرام پر ان کے چاہنے والوں نے بہت پسند کیا۔

اس سے قبل انہوں نے ایک پیغام جاری کیا تھا جس میں ان کا کہنا تھا کہ ’ایسے وقت میں (قرنطینہ) جب کوئی اکیلا محسوس کر رہا ہو تو اپنے ساتھ ایک پالتو جانور رکھ لے۔‘

انہوں نے مزید کہا تھا کہ یہ جانور شیلٹرز اور سڑکوں پر مر رہے ہیں ان کی دیکھ بھال کرنے والا کوئی نہیں ہے۔

منشا پاشا نے کہا تھا کہ پالتو جانور رکھنے سے نہ صرف اکیلے پن میں آپ کو مدد ملے گی بلکہ آپ کا وقت بھی تیز گزرے گا۔

تازہ ترین