• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت میں پھنسے پاکستانیوں کی وطن واپسی شروع

بھارت میں پھنسے پاکستانیوں کی وطن واپسی شروع


کورونا وائرس کے باعث عائد لاک ڈاؤن کے سبب بھارت میں پھنسے پاکستانیوں کی واپسی شروع ہوگئی۔

بھارت سے 193 پاکستانی واہگہ بارڈر کے راستے وطن پہنچنا شروع ہوگئے ہیں جنہیں 72 گھنٹے تک قرنطینہ میں رکھا جائےگا۔

دوسری طرف پاکستان ایئرلائن کی خصوصی پرواز ترکی میں پھنسے 284 پاکستانیوں کو لے کر وطن پہنچ گئی ہے۔

ترکی سے آنے والے پاکستانی مسافروں کا اسلام آباد ایئرپورٹ پر طبی معائنہ اور اسکریننگ کی گئی، جن میں 2 مسافر پمز منتقل کردیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کا بیرونِ ملک پھنسے پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کا سلسلہ جاری ہے۔

بحرین میں پھنسے پاکستانیوں کو لے کر قومی ایئر لائنز (پی آئی اے) کی پرواز کراچی پہنچ گئی۔

سول ایوی ایشن ذرائع کا کہنا ہے کہ فلائٹ پی کے 8092 سے 210 پاکستانی بحرین سے وطن واپس پہنچے ہیں۔

کراچی ایئرپورٹ پہنچنے والے ان پاکستانیوں کی اسکریننگ کا عمل جاری ہے۔

ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ طبی معائنے کے بعد تمام مسافروں کو ہوٹل یا پھر سرکاری قرنطینہ سینٹرز منتقل کیا جائے گا۔

اس سے قبل متحدہ عرب امارات کے شہر ابو ظبی سے بھی پی آئی اے کی پرواز پی کے 8290 وہاں پھنسے 144 پاکستانیوں کو لے کر وطن پہنچی۔

ایک روز قبل کینیا کے دارالحکومت نیروبی سے بھی 221 پاکستانیوں کو لے کر پی آئی اے کی خصوصی پرواز کراچی پہنچی تھی۔

تازہ ترین