• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائیکورٹ نے 2 افراد کے قتل سے متعلق کیس میں مجرم سلیم کی سزا کے خلاف اپیل منظور کرلی ۔ عدالت نے ٹرائل کورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دیتے ہوئے ملزم کو بری کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ منگل کو سندھ ہائی کورٹ میں 2افراد کے قتل سے متعلق کیس میں مجرم سلیم کی سزا کے خلاف اپیل پر سماعت ہوئی۔ دوران سماعت عدالت کی جانب سے سزا کے خلاف اپیل پر فیصلہ سنایا گیا ۔ عدالت نے ملزم سلیم کی عمر قید کے خلاف اپیل منظور کرلی ۔ عدالت نے ٹرائل کورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دیتے ہوئے ملزم کو بری کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ استغاثہ کے مطابق انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے جرم ثابت ہونے 2016 میں عمر قید کی سزا سنائی تھی ۔ ملزم سلیم نے بھتہ نہ دینے پر فائرنگ کر کے 2 افراد کو قتل کیا تھا ۔

تازہ ترین