• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رام چرن نے اپنے جڑواں بچوں کے کیا نام رکھے؟

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو 

تیلگو فلم اسٹار رام چرن اور ان کی اہلیہ اپاسنا کامینی کونیڈالا کے ہاں گزشتہ ماہ جڑواں بچوں کی پیدائش ہوئی ہے۔

رام چرن نے اپنے مداحوں کو یہ خوشخبری گزشتہ ہفتے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کے ذریعے دی تھی۔

اُنہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا تھا کہ ہماری امید ہے کہ ہم ایسے بچے پالیں جو مضبوط ہونے کے ساتھ ہمدرد بھی ہوں۔

اب بھارتی میڈیا کی ایک رپورٹ میں اداکار کے دونوں بچوں کے نام بھی سامنے آ گئے ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ رام چرن اور اپاسنا نے اپنے نوزائیدہ بیٹے کا نام شیو رام اور بیٹی کا نام انویرا دیوی رکھا ہے۔

واضح رہے کہ 40 سالہ رام چرن اور اپسانا کوئیڈالا کی جون 2012ء میں شادی ہوئی تھی اور اِن جڑواں بچوں سے قبل ان کی 1 ڈیڑھ سالہ بیٹی بھی ہے، اس طرح اب ان کے 3 بچے ہو گئے ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید