• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ حکومت کو ڈاکٹرز کو خصوصی پیکیج دینے کی ہدایت کردی، بلاول

سندھ حکومت کو ڈاکٹرز کو خصوصی پیکیج دینے کی ہدایت کردی، بلاول


کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کو دہشت گردی کے خلاف لڑنے والے بہادر سپاہیوں کی طرز کا خصوصی پیکیج ڈاکٹرز کو بھی دینے کی ہدایت کردی ہے،کورونا سے لڑنے والے ڈاکٹرز ہمارے قومی ہیرو ہیں، اس پیکج کا اعلان جلد کردیا جائے گا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلاول ہائوس کراچی میں ملک بھر سے پیپلز ڈاکٹرز فورم کے رہنمائوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کے اکنامک بیل آئوٹ پیکج نہ آنے سے لاک ڈائون میں نرمی ہوئی اور وبا پھیلی، پوری دنیا میں وفاقی حکومتوں نے ریلیف پیکیج دئیے ہیں۔

تازہ ترین