• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چوہدری نثار کے بارے میں جاوید لطیف کا بیان انکی ذاتی رائے ہے، رانا ثناء


کراچی ( ٹی وی رپورٹ) جیو کے پروگرام جیو پاکستان میں اظہار خیال کرتے ہوئے ن لیگ کے رہنما رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ چوہدری نثار کی پارٹی میں واپسی کے چانس نظر نہیں آتے،تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ نے کہا کہ سندھ حکومت کراچی بند کر کے پاکستان کی معیشت تباہ اور عمران خان کو ناکام کرنا چاہتی ہے،ایم کیو ایم کے رہنما فیصل سبزواری نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کو سندھ آنا چاہئے۔رانا ثنا اللہ نے کہاکہ چوہدری نثار کے حوالے سے جاوید لطیف نے جو کچھ کہا ہے وہ ان کی ذاتی رائے اور تجزیہ ہے کیوں کہ میں ان تمام لاء اینڈ آرڈرز کی میٹنگ کا حصہ رہا ہوں جو دھرنے کے دوران ہوئی ہیں تو ایسی بات کبھی چوہدری نثار کے متعلق نہیں کی گئی اس دوران انہوں نے پروفیشنلی اور سیاسی وہی کام کیا جو پارٹیز میٹنگ میں انڈر دی چیئر آف نواز شریف ہوئی تو میرا نہیں خیال اس بات کی تائید پارٹی لیڈر شپ یا کوئی اور کرے گا۔ چوہدری نثار کی پارٹی میں واپسی کے حوالے سے کہا کہ سیاست میں کوئی چیز ناممکن نہیں ہوتی لیکن اس وقت پوزیشن یہ ہے کہ وہ پارٹی کو چھوڑ چکے ہیں اور میاں نواز شریف سے جو ان کا ذاتی اور اعتماد کا حصہ تھا وہ بھی ہمارے علم کے مطابق بالکل ختم ہوچکا ہے ممکن ہوسکتا ہے لیکن سردست اس قسم کے چانس نظر نہیں آتے۔تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ نے کہاکہ وفاق کی جانب سے ایک لاکھ 48 ہزار آئی پی پیز مل چکیں آٹھ لاکھ سے زیادہ ماسک دو لاکھ سے زیادہ این 95 ماسک مل چکے ستترہزار سے زیادہ ٹیسٹنگ کیٹس مل چکیں تمام لوازمات کے باوجود اگر لوگوں کے ٹیسٹ نہیں ہو رہے لباس صحیح نہیں مل رہا ڈاکٹر فرقان کے پاس بھی ٹی پی ای نہیں تھا کہاں چلا گیا کیوں نہ تنقید کریں،اس ہفتے کے آخر تک وزیراعظم سندھ آرہے ہیں عمران خان کی فعال ٹیم گورنر سندھ کی سربراہی میں سندھ میں موجود ہے اور ہم سب گراؤنڈ پر کام کر رہے ہیں ۔

تازہ ترین