• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رمضان میں لاک ڈاؤن ختم کرنے کی خبروں میں صداقت نہیں، فیاض الحسن چوہان

وزیرِ اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ پارکس کھولنے اور 15 رمضان سے لاک ڈاؤن ختم کرنے سے متعلق خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیاض الحسن چوہان نے اپنے ایک بیان میں میں کورونا وائرس کے پیش نظر صوبہ پنجاب میں جاری  لاک ڈاؤن سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ لاک ڈاؤن میں نرمی یا توسیع کا فیصلہ تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے کیا جائے گا۔

فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ حکومت تعلیمی ادارےکھولنے کا فیصلہ مئی کے آخری ہفتے میں صورتحال کو دیکھتے ہوئے کرے گی۔

انہوں نے کورونا وائرس سے متعلق صوبہ پنجاب میں جاری صورتحال پر بات کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں اب تک کورونا وائرس کے ایک لاکھ سے زائد ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز 5 مئی کوحکومتِ پنجاب نے کورونا وائرس کے 5030 ٹیسٹ کیے۔

تازہ ترین