• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خلا میں شوٹنگ کے منصوبے پر ٹام کروز کا شکریہ، ناسا

امریکی اسپیس سینٹر ناسا نے خلا میں فلم کی عکس بندی کرنے کے منصوبے پر ٹام کروز کا شکریہ ادا کیا ہے۔

ناسا کے منتظم جم بریڈینسٹائن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام میں لکھا کہ ’ناسا ٹام کروز کے ساتھ اسپیس اسٹیشن پر کام کرنے کے لیے بہت پرجوش ہے۔‘

ان کا کہنا تھا کہ ہمیں نامور میڈیا کی ضرورت ہے جو نئی نسل کے سائنسدانوں اور انجینیئرز کی حوصلہ افزائی کرے تاکہ ناسا کے منصوبے حقیقت کا روپ دھار سکیں۔

تاہم انہوں نے اس حوالے سے مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں کہ اس فلم کا طریقہ کار کیا ہوگا۔

واضح رہے کہ یہ خبریں گردش کررہی تھیں کہ امریکی اسٹار ٹام کروز تاریخ میں پہلی مرتبہ خلا میں اپنی فلم کی شوٹنگ کریں گے۔

اس حوالے سے یہ بھی اطلاعات آئی تھیں کہ یہ منصوبہ اپنے ابتدائی مراحل میں ہے، اس کو ابھی تک حتمی شکل نہیں دی گئی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے نے اس حوالے سے ٹام کروز سے بھی رابطہ کیا تھا تاہم ان کی جانب سے کوئی رد عمل نہیں دیا گیا۔

تازہ ترین