کندیاں، میانوالی ،دلے والا (نامہ نگاران ، نیوزایجنسیاں) ایم ایم روڈ پر لیہ سے راولپنڈی جانیوالی مسافر بس ہرنولی موڑ کے قریب مخالف سمت سے آنیوالے ٹرالر سے ٹکراگئی خاتون سمیت18افراد جاں بحق 30سے زائد افرادشدید زخمی ہوگئے۔ حادثہ کے بعد ایم ایم روڈ بلاک اور گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں ۔ ایک دوسرے حادثہ مظفر آباد میں پانچ افراد جاں بحق ہوگئے، حادثہ اس قدر شدید تھا کہ مسافر بس کے پر خچے اڑ گئے، پوری سڑک خون آلود ہوگئی ، ایم ایم روڈ پر آمدورفت معطل رہی ، سڑک کے دونوں اطراف گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں، زیادہ ترمرنیوالوں کا تعلق بھکر اور لیہ سے ہے ۔ تفصیلات کے مطابق نجی کمپنی کی مسافر بس گذشتہ روز لیہ سے راولپنڈی جارہی تھی کہ میانوالی مظفر گڑھ روڈ پر ہرنولی موڑ کے نزدیک سامنے سے آنیوالے ٹرالر (گلگت ، بلتستان) سے ٹکراگئی اس تصادم کے نتیجہ میں 13افراد موقع پر ہی جاں بحق جبکہ 18شدید زخمی ہوگئے مرنے والوں میں محمد رمضان(چکڑالہ)حاکم خان،محمد قاسم ولد محمد نواز (دلے والا) محمد اقبال (جنڈانوالہ) خالد اقبال ول سید امیر(فتح پور)پاک آرمی کے ملازم امام بخش ولد حافظ نیازی (دلے والا) محمد جمشید (بس کنڈیکٹر) محمد حسین ولد نور محمد (تلہ گنگ) ذوالفقار علی (منکیرہ) شامل ہیں جبکہ ایک عورت اور تین مردوں کی شناخت نہ ہوسکی ہے جبکہ زخمیوں میں شیر علی ساکن لیہ، مظہر اقبال ساکن چاندنی چوک، حبیب اللہ ساکن میانوالی، سرفراز ولد محمد علی ساکن چک نمبر6ایم ایل ،میاں امتیاز شاہ (میانوالی) محمد عمران، محمد خان (عظیم والا) نصراللہ ،بشیر احمد،عرفان اللہ، اصغر علی، محمد رمضان(بھکر ودیگر شامل ہیں حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122، سرکل پپلاں پولیس، پٹرولنگ پولیس موقع پر پہنچ گئی اور زخمی اور مرنے والوں کو میانوالی اور حافظ والا کے ہسپتالوں میں منتقل کر دیا ڈی سی او میانوالی طلعت محمودگوندل، ڈی پی او میانوالی صادق علی ڈوگر موقع پر پہنچ گئے اور امدادی کاموں کی نگرانی کی حادثہ اس قدر شدید تھا کہ مسافر بس کے پر خچے اڑ گئے پوری سڑک خون آلود ہوگئی ایم ایم روڈ پر آمدورفت معطل جبکہ سڑک کے دونوں اطراف میں گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں لگ گئیں حادثہ کا شکار ہونیوالے مسافروں میں سے اکثریت کا تعلق بھکر ، لیہ کے اضلاع سے بتایا گیا ہےادھر مظفر آباد سے وادی نیلم جانیوالی گاڑی کو حادثہ پیش آگیا جس میں پانچ افراد جاں بحق ہوگئے۔