• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا وائرس کا شکار ہوئی تھی، اب صحتیاب ہوں، میڈونا

کورونا وائرس کا شکار ہوئی تھی، اب صحتیاب ہوں، میڈونا 


لاس اینجلس(مانیٹرنگ ڈیسک )امریکی پاپ گلوکارہ، اداکارہ و لکھاری61سالہ میڈونا نے انکشاف کیا ہے کہ وہ بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئی تھیں، تاہم اب وہ صحت مند ہیں۔میڈونا سے قبل بھی متعدد شوبز شخصیات کورونا وائرس میں مبتلا ہوچکے تھے اور ان میں سے اب کئی صحت یاب ہوچکے ہیں۔رواں برس 10 مارچ کو کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے باعث میڈونا نے یورپی ملک فرانس کے دارالحکومت پیرس میں ہونے والے اپنے میوزک کنسرٹ کو منسوخ کردیا تھا۔میڈونا نے اگرچہ مارچ میں ہونے والے میوزک کنسرٹ کو منسوخ کردیا تھا، تاہم انہوں نے فروری میں پیرس میں ہونے والے ایک کنسرٹ میں پرفامنس کی تھی اور وہ اپنی ٹیم سمیت دیگر آرٹسٹس کے ہمراہ پیرس موجود تھیں۔مارچ میں پیرس کی موجودگی کے دوران ہی کورونا کی طبیعت خراب ہوگئی تھی اور اب انہوں نے انکشاف کیا ہے کہ وہ مارچ میں کورونا کا شکار ہوگئی تھیں اور اس وقت انہیں بھی لگا کہ وہ کورونا کا شکار نہیں ہوئیں بلکہ انہیں شدید نزلہ و زکام ہوا ہے۔میڈونا نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں بتایا کہ وہ مارچ کے وسط سے قبل ہی کورونا کا شکار ہوگئی تھیں اور اس بات کو 7 ہفتے گزر گئے لیکن اب وہ صحت مند ہیں۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ ان کے علاوہ دیگر افراد بھی بیمار ہوگئے تھے اور ہم سب کا خیال تھا کہ ہمیں موسمی نزلہ و زکام ہوا ہے۔میڈونا نے 6 مئی کو انسٹاگرام پوسٹ میں بتایا کہ اب وہ بلکل صحت مند ہیں اور اپنے مداحوں کو تاکید کرتی ہیں کہ وہ کورونا جیسی وبا کے حوالے سے گمان میں نہ رہیں اور اس متعلق افواہوں پر یقین نہ رکھیں۔خبر رساں ادارے اے ایف پی نے بھی میڈونا کی اسی پوسٹ کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ معروف گلوکارہ نے اگرچہ کورونا کا ٹیسٹ نہیں کروایا تھا، تاہم انہوں نے اینٹی باڈیز کا ایک ٹیسٹ کروایا تھا جو کہ مثبت آیا تھا۔اداکارہ و گلوکارہ کا کہنا تھا کہ اینٹی باڈیز کے مثبت ٹیسٹ کا مطلب ہوتا ہے کہ وہ شخص پہلے کورونا کا شکار رہ چکا ہے۔

تازہ ترین