• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برسلز کی یونیورسٹیوں ULB اور VUB کی کانفرنس میں میرشکیل الرحمٰن کی گرفتاری کا مقدمہ پیش

برسلز (نمائندہ جنگ) جنگ اور جیو کے ایڈیٹر انچیف میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری دنیا بھر کے صحافتی حلقوں کا موضوع اور ملکی وقار میں کمی کا سبب بنتی جارہی ہے۔ ایسا ہی ایک مقدمہ یورپین دارالحکومت برسلز کی دو یونیورسٹیوں ULB, اور VUB کے زیر اہتمام صحافتی آزادی کے بین الاقوامی دن کے موقع پر منعقدہ بین الاقوامی صحافتی کانفرنس میں پیش کیاگیا۔ Difference day کے عنوان سے منعقد ہونے والی اس کانفرنس میں دنیا بھر سے صحافیوں، اساتذہ، وکلا اور انسانی حقوق کے کارکنوں نے آن لائن شرکت کی۔ اس موقع پر میڈیا لاء اور انسانی حقوق کی قانون دان Barrister Coailfhionn Gallagher نے جنگ اور جیو کے ایڈیٹر انچیف میر شکیل الرحمان کی گرفتاری کو کانفرنس کے شرکاء کے سامنے ایک مقدمے کی صورت میں پیش کیا ۔ About freedom of expression and open justice کے ذیلی عنوان کے تحت انہوں نے الزام عائد کیا کہ ان کے موکل میر شکیل الرحمان کی گرفتاری ان کے میڈیا گروپ کی جانب سے موجودہ حکومت پر تنقید کی وجہ سے ہے۔ بیرسٹر نے اپنا مقدمہ جاری رکھتے ہوئے کہا کہ صحافت اور صحافیوں کے خلاف کاروائی صرف آمریت تک محدود نہیں بلکہ جمہوری ممالک میں بھی یہ کارروائیاں جاری ہیں ۔ پاکستان ان بڑی جمہوریتوں میں سے ایک ہے ۔ اپنا مقدمہ آگے بڑھاتے ہوئے انہوں نے میر شکیل الرحمان کی گرفتاری کو غیر قانونی گرفتاری قرار دیا ۔ قبل ازیں اس کانفرنس کے آغاز میں دونوں یونیورسیٹیوں یوایل بی اور وی یوبی کے ریکٹر صاحبان Caroline Pauwels اور Yvon Englert اپنے افتتاحی خطاب میں اس کانفرنس کی غرض وغائیت پر روشنی ڈالی ۔ پلار کی جانب سے براڈکاسٹ کی جانے والی اس آن لائن ’’ڈیفرینس ڈے‘‘کانفرنس میں مختلف عنوانات تجویز کئے گئے تھے۔ جہاں UNESCO کے چیف آف سیکشن فار فریڈم آف ایکسپریشن Guilherme Canela نے فیکٹ اینڈ فگرز کے عنوان کے تحت گفتگو کی جب کہ What can you expect نامی ابتدائی حصے کی دو صحافیوں Annelies Back( VRT) اور Caroline Hick( RTBF) نے میزبانی کی۔ بعد ازاں Journalism without fear and favour کے عنوان کے تحت لائیو چیٹ انٹرایکشن کے ذریعے دنیا کے مختلف حصوں سے لوگ شریک ہوئے ۔ اس موقع پر جیل میں مقید ترکش صحافی احمد الطان اور ایلف شفق کو ان کی جرأت مندانہ صحافتی خدمات پر Honorary Title 2020 نامی ایوارڈ بھی دیا گیا۔ اس کانفرنس کے انعقاد میں تعاون فراہم کرنے والوں میں ایرازمس ہوگ سکول، بلجیم اور دارالحکومت برسلز کا سب سے بڑا ثقافتی مرکز بوزار، ایونز فاونڈیشن اور IHECS برسلز سکول آف جنرل ازم اینڈ کمیونیکیشن شامل تھے ۔
تازہ ترین