کراچی ( اسٹاف رپورٹر)) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ فرنٹ لائن ورکرز کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوسکتا، ہم ملک بھر کی طرح خیبرپختونخوا میں بھی اسپتالوں کی نجکاری کی مخالفت کرتے ہیں، بلاول بھٹو یہ وفاق کی ذمہ داری ہے کہ وہ کرونا وائرس کی ٹیسٹنگ کی گنجائش بڑھانے کے لئے صوبوں کی مدد کرے، بلاول ہاوس سے جاری پریس ریلز کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے خیبرپختونخوا کی طبی تنظیموں کے نمائندوں کے ویڈیو لنک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔