• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد ہائیکورٹ کا ٹوبیکو ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے لائسنس کی نیلامی دوبارہ کرنیکا حکم

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) اسلام آباد ہائی کورٹ نے ٹوبیکو ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کا ٹھیکہ دینے کا ایف بی آر کا لائسنس نیلامی کا عمل کالعدم قرار دیتے ہوئے لائسنس نیلامی جیتنے والی کمپنی کو ٹھیکہ دینے سے روک دیا اور ایف بی آر کو ٹوبیکو ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے لائسنس کی نیلامی کا عمل دوبارہ شروع کرنے کا حکم دیا ہے۔ گزشتہ روز عدالت عالیہ اسلام آباد کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے تحریری فیصلہ جاری کیا ہے جس میں نیشنل ریڈیو اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن نامی کمپنی کو ٹھیکہ دینے کا حکم کالعدم دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ایف بی آر قانون کو مدنظر رکھ کر دوبارہ نیلامی کا عمل شروع کرے۔ 29اکتوبر 2019 کو کمپنی کو سگریٹس کی ڈبیوں پر الیکٹرانک سٹپمس لگانے کا ٹھیکہ دیا گیا‘ عدالت نے درخواست گزار کمپنی کی13 نومبر کو ڈیپارٹمنٹل درخواست مسترد کرنے کا حکم بھی کالعدم قرار دیتے ہوئے کہا کہ قانون کو مدنظر رکھ کر ایف بی آر نیلامی کا عمل دوبارہ سے شروع کرے۔ ایف بی آر نے مارکیٹس میں جعلی اور غیر قانونی سگریٹس پکڑنے کے لئے یہ سسٹم لگانے کا فیصلہ کیا تھا۔
تازہ ترین