• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جاوید لطیف کے الزامات جھوٹ ہیں، چوہدری نثار جواب نہیں دینگے

اسلام آباد ( طاہر خلیل ) چوہدری نثار علی خان کے قریبی ذرائع بتاتے ہیں کہ دھرنا 2014 کے شرکا ء کو ریڈ زون میں داخلے کی اجازت دینے کا فیصلہ میاں نواز شریف کا تھا اور چوہدری نثار علی خان اس فیصلے کے خلاف ایک میٹنگ سے واک آئوٹ کر گئے تھے ۔ ذرائع نےکہا کہ چوہدری نثار علی خان ،جاوید لطیف کے الزامات کا کوئی جواب نہیں دیں گے ، ان کے خیال میں جو کچھ کیا گیا سب حقائق کے برعکس اور سفید جھوٹ ہے ، سب کو پتہ ہے کہ دھرنا 2014 کے وقت چوہدری صاحب کا موقف کیا تھا ، ذرائع نے کہا کہ چوہدری نثاراس بات پر ڈٹے رہے کہ دھرنا کے شرکا ءکو ہر گز ریڈزون میں داخلے کی اجازت نہ دی جائے ورنہ فری فار آل ہو جائے گا، تجزیہ نگار مظہر عباس ،چوہدری نثار کے ساتھ ان ٹچ تھے سرکاری ریکارڈ اور اخباری کلپنگز دیکھی جاسکتی ہیں کہ دھرنے کو ریڈ زون میں داخلے کی آخری اجازت کس نے دی تھی ؟ ذرائع نے بتایا کہ وزیر اعظم کے ساتھ میٹنگ میں یہ طے ہو گیا تھا کہ دھرنے کو ریڈ زون میں داخلے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
تازہ ترین