• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی(اسٹاف رپورٹر)ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی کے رکن و رکن صوبائی اسمبلی خواجہ اظہار الحسن نےوزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے ملاقات کے دوران کے ڈی اے کے ورک چارج ملازمین کی تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر اپنی گہری تشویش کا اظہا رکرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پر زور دیا کہ گزشتہ ڈیڑھ دو سال سے یہ ملازمین تنخواہوں سے محروم ہیں ان کے لیئے جسم اور روح کا رشتہ برقرار رکھنا مشکل سے مشکل تر ہوتا جا رہا ہے لہٰذا ان ملازمین کی تنخواہوں کو عید سے قبل جاری کرنے کے احکامات دیئے جائیں۔
تازہ ترین