قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے ماؤں کے عالمی دن پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ ماں ایک انمول رشتے کا نام ہے جو سراپا محبت اور وفا ہوتی ہے۔
صدر مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ ماں ایک سانجھے رشتے کا نام اور انسان کی جائے پناہ ہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ ہم نے ماں کو راضی کر لیا تو رب راضی ہو جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ شہدا کی ماؤں کو بھی سلام پیش کرتے ہیں جن کے بیٹے وطن پر قربان ہوگئے۔