بدین میں منشیات فروشوں کی سرپرستی کے الزام میں ایس ایچ او ٹنڈوباگو کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا، دوران کارروائی لاکھوں روپے کا انڈین گٹکا برآمد کرکے ایس ایچ او کے دو سہولت کاروںکو گرفتار کرلیا گیا۔
ایس ایس پی حسن سردار نیازی کے مطابق کارروائی ڈیہی تھانہ کی حدود میں کی گئی جہاں ایس ایچ او ٹنڈوباگو محمد بخش مجیدانو کی سرپرستی میں لاکھوں روپے مالیت کا انڈین گٹکا شہر منتقل کیا جارہا تھا جسے پولیس نے پکڑ لیا، دوران کارروائی ایس ایچ او اپنے منشیات فروش ساتھی غلام محمد عرف پوڑھو میمن کے ساتھ فرار ہوگیا جبکہ اسکے دو سہولت کار گرفتار کرلئے گئے۔
دریں اثنا ڈیہی تھانہ پر ایس ایچ او محمد بخش مجیدانو اور ساتھیوں کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق ایس ایچ او اپنے ساتھیوں سمیت انڈین گٹکا دیگر اضلاع سے منگوا کر ٹنڈوباگو اور ضلع کے مختلف شہروں میں سپلائی کرتا تھا۔