• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھکر اور سانگھڑ میں ٹڈی دل کا حملہ کپاس، خربوزے اور تربوز کی فصل تباہ

بھکر اور سانگھڑ میں ٹڈی دل کا حملہ


راولپنڈی( جنگ نیوز)صحرائے تھل کے علاقے بھکر میں ٹڈی دل کے حملے نے تباہی مچاتے ہوئےخربوزے اور تربوز کی فصل تباہ کر دی۔ٹڈی دل نے بھکرکے علاقے ڈھینگانہ، دلے والا، ماہنی، کپاہی، نواں گسو، گوہروالہ کے علاقوں میں حملہ کر کے خربوزے اور تربوز کی فصلوں کو مکمل تباہ کر دیا اور درختوں کے پتے بھی چٹ کرگئے۔اسپرے کے باوجواد انتظامیہ ٹڈی دل پر قابو پانے میں مکمل طور پر ناکام ہے۔اس حوالے سے بھکر کے ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ ٹڈی دل کے خلاف آپریشن جاری ہے اور اس سے بچاؤ کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں

تازہ ترین