• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سابق بھارتی وزیراعظم منموہن سنگھ علیل،اسپتال داخل

کراچی(نیوزڈیسک)سابق بھارتی وزیراعظم منموہن سنگھ اچانک علیل ہوگئے جس کے بعد انہیں اسپتال داخل کردیا گیا۔

انہیں سینے میں تکلیف ہے،87سالہ منموہن سنگھ آل انڈیا انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز نئی دہلی میں زیر علاج ہیں انہیں امراض قلب کے شعبے میں رکھا گیا ہے اور کارڈیو لوجسٹ ان کا معائنہ کررہے ہیں۔

منموہن سنگھ سے متعلق بتایا جارہا ہے کہ ان کی حالت تشویشناک نہیں ہے اور انہیں ایک پرائیویٹ روم میں رکھا گیا ہے۔منموہن سنگھ 2004 تا 2014 تک بھارت کے وزیراعظم کے طور پر فرائض انجام دیتے رہے۔

تازہ ترین