• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہیدمیجر اصغر کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھاجائے گا، عثمان بزدار

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کورونا وائرس سے شہید ہونے والے پاک فوج کے میجر محمد اصغر کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہنا ہے کہ شہید میجر محمد اصغر کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھاجائے گا۔

سردار عثمان بزدار نے اپنے ایک بیان میں شہید میجر محمد اصغر کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ قوم کا ہر فرد شہید میجر محمد اصغر کو سلام پیش کرتا ہے، شہید میجر محمد اصغر نے فرائض کی ادائیگی کے دوران شہادت کا بلند رتبہ پایا، شہید میجر محمد اصغر کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھاجائے گا۔

عثمان بزدار نے کہا ہے کہ کورونا کے خلاف فرنٹ لائن پر فرائض سر انجام دینے والے ہر شخص کی خدمات کو تحسین کی نظر سے دیکھتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ کوروناوائرس  کے خلاف مہم کے دوران شہید ہونے والے میجر محمداصغر، ڈاکٹروں اور دیگرلوگوں کی عظیم قربانیوں کو قوم فراموش نہیں کرے گی۔

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ فرنٹ لائن پر موجود فوج، رینجرز، پولیس، ڈاکٹروں اورطبی عملے کی خدمات کو یاد رکھیں گے۔

واضح رہے کہ پاک فوج کے میجر محمد اصغر کورونا کے خلاف فرائض انجام دیتے ہوئے شہید ہوئے، شہید میجر محمد اصغر طورخم بارڈر پرمسافروں کی اسکریننگ کے فرائض سرانجام دے رہے تھے۔

تازہ ترین