اپوزیشن لیڈر شہباز شر یف نے طبیعت کی ناسازی اور کورونا وائرس سے احتیاط کے باعث قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت نہیں کی۔
ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کی زیرصدارت کورونا وائرس کی صورتحال پر بلائے گئے اجلاس میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، ن لیگی رہنما خواجہ آصف، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور پی ٹی آئی رہنما مراد سعید سمیت دیگر نے اظہار خیال کیا۔
شہباز شر یف کی قومی اسمبلی کے اجلاس میں عدم شرکت پر ترجمان پنجاب حکومت فیاض الحسن چوہان نے کڑی تنقید کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ثابت ہوگیا کہ ن لیگ کے صدر اور اپوزیشن لیڈر بزدل اعلیٰ ہیں، شہباز شریف کورونا سے لڑنے کا نعرہ لگا کر پاکستان آئے لیکن عالم یہ ہے کہ جس دن سے پاکستان آئے ہیں ایک کمرے میں قید ہیں۔
فیاض الحسن چوہان نے مزید کہا کہ شہبازشریف کی صحت سے متعلق معالجین نے رائے دی ہے کہ ان کا مدافعت کا نظام وبائی امراض کے مقابلے کی سکت نہیں رکھتا۔
ان کا کہنا تھاکہ وزیراعظم عمران خان کے لاک ڈاؤن میں نرمی کے اعلان سے ان جیسے لوگوں کے لیے خطرات مزید بڑھ گئے ہیں۔