• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ابوالہول کی قاہرہ منتقلی پر تنازع اٹھ کھڑا ہوا

قاہرہ ( جنگ نیوز ) ابوالہول کے مجسمے کو مصر کے دارالحکومت قاہرہ منتقل کر نے کے فیصلے نے تنازع کھڑا کر دیا ۔یہ ابوالہول کی طرح کے چار مجسمے ہیں جنہیں اپنی تاریخوں جگہوں سے نکال کر قاہرہ کے تحریر اسکوائر میں نصب کر نا ہے ۔

تحریر اسجوائر سابق صدر حسنی مبارک کے خلاف تحریک کا مرکز رہا۔مصری رکن پارلیمنٹ احمد ادریس نے مجسموں کی منتقلی کے حکومتی فیصلے پر افسوس کا اظہار کیا ۔

انہوں نے کہا کہ یہ کھلے عجائب گھر ہیں اور ان وزیر نوادرات کی اہمیٹ اپنے محلوقوع سے جڑی ہوئی ہے۔ وزیر نوادرات اور سیاحت خالد العنانی نے اس حوالے سے خدشاتکو مسترد کر دیا ۔انہوں نے کہا کہ ان کی باقاعدہ بحالی اور دیکھ بھال ہو گی ۔  

تازہ ترین