• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان ٹی وی و فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ کا کہنا ہے کہ رواں سال نے ہمیں یہ سِکھا دیا ہے کہ منصوبے ہمارے ہوتے ہیں لیکن آخر میں فیصلہ اللّہ تعالیٰ کا ہی ہوتا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر دنیا بھر کی موجودہ صورتحال کی عکاسی کرتا معنی خیز پیغام مایا علی نے اپنی اسٹوری میں لگایا۔

دوسری جانب 30 سالہ مایا علی لاک ڈاؤن کے دنوں میں مستحقین میں راشن کی تقسیم میں مصروف عمل ہیں۔

مایا کی حالیہ سوشل میڈیا پوسٹ سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ انسانیت کی خدمت کے جذبے سے سرشار مایا علی مستحقین میں راشن کی تقسیم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہی ہیں۔


اپنی پوسٹ میں اداکارہ نے اس نیک عمل کیلئے امداد کرنے والوں اور دیگر معاملات میں تعاون کرنے والوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ تمام لوگوں کی سپورٹ سے راشن بیگز مستحقین میں تقسیم کئے جائیں گے۔

انہوں نے یہ بھی لکھا کہ اللّہ ہمیں ضرورت مند لوگوں کی مدد کرنے کے لیے اچھی صحت اور ہمت عطا فرمائے۔

تازہ ترین