• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مایا علی نے اپنے مداحوں کو کونسی تھراپی بتادی؟

پاکستانی فلم اور ڈراما انڈسٹری کی معروف اداکارہ مایا علی نے اپنے مداحوں کوقرنطینہ میں کی جانے والی بہترین تھراپی سے آگاہ کردیا۔

گزشتہ روز پاکستان کی معروف اداکارہ مایا علی نے تصویر اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے مداحوں کے لیے ایک خاص پوسٹ شیئر کی۔


مایاعلی نے رنگوں سے تھراپی کی تصویر شیئر کی جو ڈپریشن اور احساسِ کمتری کے شکار لوگوں کے لیے بہت مفید ہوتی ہے۔

اداکارہ نے انسٹاگرام پر اِس تصویر کو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ انہوں نے اس تھراپی کے بارے میں بہت بار سُنا تھا لیکن کبھی اِس تھراپی کو آزمانے کا موقع نہیں ملا۔‘

اُنہوں نے لکھا کہ ’اِس قرنطینہ نے مجھ سے وہ نئی نئی چیزیں کروائی ہیں جن کو کرنے کا میں نے کبھی سوچا بھی نہیں تھا اور  اب میں یہ تھراپی کر رہی ہوں‘۔

مداحوں کی جانب سے اداکارہ کی اِس پوسٹ کو بےحد پسند کیا جارہا ہے اور مداح کمنٹس کرکے مایا علی سے اِس تھراپی کے بارے میں مزید معلومات پوچھ  رہے ہیں۔

یاد رہے کہ اِس سے قبل مایا علی نے اپنے مداحوں کو ایک معنی خیز پیغام دیا تھا جس میں اُنہوں نے کہا تھا کہ زندگی میں آپ پر چاہے کتنی ہی مشکلات کیوں نہ آجائیں آپ کو کبھی ہار نہیں ماننی کیونکہ جو ہار مان لیتا ہے وہ انسان ختم ہوجاتا ہے۔

تازہ ترین