• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا سے پاک پاکستان کی ذمہ داری ہماری ہے، شنیرا اکرم

معروف سماجی کارکن شنیرا اکرم کا کہنا ہے کہ اگر لاک ڈاؤن میں نرمی ہوتی ہے تو لوگ احتیاطی تدابیر پر عمل جاری رکھیں کیونکہ کورونا سے پاک پاکستان کی ذمہ داری اب ہماری ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم نے اپنے ایک ٹوئٹ میں لکھا کہ لوگ لاک ڈاؤن میں نرمی کی صورت میں گھروں سے باہر جاتے وقت ماسک اور گلوز (دستانے) پہننے کو یقینی بنائیں اور احتیاطی تدابیر کا خاص خیال رکھیں۔

انہوں نے اپنے پیغام میں ہیش ٹیگ ’کورونا فری پاکستان‘ کا استعمال کرتے ہوئے لکھا کہ لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد لوگ سماجی دوری بھی قائم رکھیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل بھی شنیرا اکرم کی جانب سے شیئر کئے گئے پیغام میں کہنا تھا کہ عوام ہی ہے جو کورونا کو پھیلنے سے روک سکتے ہیں۔

لاک ڈاؤن کے دنوں میں سماجی کارکن شنیرا اکرم گھروں کے مالکان سے بھی اپیل کر چکی ہیں کہ وہ کرایہ داروں سے نرمی کا رویہ اختیار کریں۔

تازہ ترین