• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کی معروف اداکارہ مہوش حیات نے پہلی مرتبہ نعت خوانی کا شرف حاصل کرتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنا کلام شیئر کردیا۔

فوٹوز اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر انہوں نے ایک ویڈیو جاری کی۔

مہوش حیات نے ’کرم میرے آقاﷺ‘ کے عنوان سے نعت شریف شیئر کی۔


اداکارہ نے اپنے پیغام میں لکھا کہ یہ نعت لوگوں کے دلوں کو بالکل اسی طرح چھوئے گی جس طرح اس نے میرے دل کو چھوا ہے۔

مہوش حیات نے بتایا کہ اس نعت رسول مقبول ﷺ کو محمد علی ظہوری نے لکھا ہے اور میاں یوسف صلاح الدین نے اسے کمپوز کیا ہے جبکہ عماد رحمٰن نے اسے ترتیب دیا ہے۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ اشفین حیات اور شاہ فہام نے اس کی ہدایت کاری کی ہے۔

تازہ ترین