ملتان (سٹاف رپورٹر) سوسائٹی برا ئے تحفظ حقوق اطفال (اسپارک) کے تمباکو کنٹرول سیل تکنیکی سربراہ ڈاکٹر ضیاءالدین نے کہا ہے کہ پاکستان میں بکنے والے والے 16 فی صد سگریٹ غیر قانونی ہیں جس میں تمباکو کی بڑی کمپنیاں ملوث ہیں ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان میں تمباکو کی مصنوعات کی غیر قانونی تجارت کا ذمہ دار کون ہے؟" کے عنوان سے آن لائن سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے 10 سب سے زیادہ آبادی والے شہروں میں سروے کیا گیا جس میں یہ اعداد و شمار سامنے آئے۔