اداکارہ نمرہ خان نے اپنے مداحوں سے اپیل کی ہے کہ ’جتنا ہوسکے اللّہ تعالیٰ سے دُعا کیجئے کہ وہ ہمیں جلد از جلد اِس مشکل گھڑی سے نکال دے۔‘
انسٹاگرام پر جاری کردہ اپنے پیغام کے ساتھ نمرہ خان نے اپنی ایک تصویر بھی شیئر کی جس میں اداکارہ کے ہاتھ میں ’قرآن پاک‘ ہے۔
اِس خوبصورت تصویر کے ساتھ اداکارہ نے اپنے مداحوں سے کہا کہ ’رمضان المبارک کے اِس آخری عشرے میں اللّہ تعالیٰ سے گناہوں کی بخشش کی دُعا کیجئے۔‘
اُنہوں نے مزید کہا کہ ’بے شک وہ معاف کرنے والا ہے اور وہ ہمارے گناہوں اور ہماری غلطیوں کو بخش دے گا آمین۔‘
اِس سے قبل اداکارہ نے اپنے شوہر کے ہمراہ کچھ تصاویر انسٹاگرام پر پوسٹ کی تھیں۔
اِن تصاویر کے کیپشن میں اداکارہ نے لکھا تھا کہ ’اِس زندگی میں صرف ایک ہی خوش ہے اور وہ یہ ہے کہ کسی سے پیار کرنا اور کسی کی محبت بننا۔‘
یاد رہے کہ نمرہ خان نے گزشتہ ماہ لاک ڈاؤن کے دوران لندن کے ایک پولیس آفیسر راجا افتخار اعظم سے نکاح کیا ہے۔