• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نمرہ خان نے لاک ڈاؤن میں خاموشی سے نکاح کرلیا


پاکستان ٹی وی انڈسٹری کی معروف اداکارہ نمرہ خا ن نے لاک ڈاؤن کے دنوں میں خاموشی سے نکاح کرلیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر انہوں نے نکاح کی ایک تصویر شیئر کی اور مداحوں کو اپنے نکاح کی خوشخبری سناتے ہوئے اللہ کا شکر ادا کیا۔


نمرہ احمد نے شوہر راجا افتخار کے ہمراہ ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ الحمداللّہ، میرا نکاح ہوگیا، آپ  سب کی دعاؤں اور مثبت رویے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ وہ اپنے اہلخانہ اور سسرال والوں سے بہت پیار کرتی ہیں۔

ملک بھر میں جاری جزوی لاک ڈاؤن کے باعث 19 اپریل کو ہونے والی اداکارہ کی نکاح کی تقریب گھر میں ہی منعقد کی گئی جہاں صرف ان کی فیملی اور قریبی دوست موجود تھے۔

نمارہ کے مطابق لاک ڈاؤن ختم ہونے کے بعد شادی کی بڑی تقریب منعقد کی جائے گی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نمرہ کے شوہر راجہ افتخار اعظم لندن میں پولیس آفسر ہیں، شادی کے بعد شوبز سے کنارہ کشی کا ارادہ نہیں تاہم وہ بھی لندن ہی منتقل ہونے کا ارادہ رکھتی ہیں۔

نمرہ خان کے مداح ان کے نکاح پر بے حد خوش ہیں اور مبارکباد دیتے ہوئے ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کر رہے ہیں۔


26 جون 1991 کو پیدا ہونے والی نمرہ پاکستان ٹی وی انڈسٹری کی معروف اداکارہ ہیں، انہوں نے بہت کم وقت میں ہی اپنی باصلاحیت اداکاری سے بہت کم وقت میں ہی نام کمانے میں کامیاب رہیں۔

2013 میں پی ٹی وی کے ڈرامے ’خواب تعبیر‘ سے کیرئیر کا آغاز کرنے والی نمرہ خان نے بھول، اُڑان، چھوٹی سی زندگی، رشتہ انجانا سا جیسے ڈراموں میں اپنی جاندار اداکاری سے مداحوں کے دل جیتے۔

28 سالہ نمرہ پاکستانی فلم ’سایہ خدائے زوالجلال‘ میں بھی مرکزی کردار ادا کرچکی ہیں۔

تازہ ترین