کراچی کے جناح اسپتال میں لواحقین کی جانب سے گزشتہ روز توڑ پھوڑ کے واقعے پر وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو کی ہدایات پر ایف آئی آر درج کرادی گئی۔
وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو کا کہنا ہے کہ جناح اسپتال میں ہنگامہ انتہائی افسوس ناک اور قابل مذمت ہے، ایسی کارروائی کو کسی بھی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔
ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے کہا کہ ڈاکٹرز، نرسز اور دیگر اسٹاف ہمارے فرنٹ لائین ہیروز ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اسپتالوں کے تحفظ کو ہر صورت میں برقرار رکھا جائے گا۔
ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے کہا کہ کورونا سے مریض کے انتقال پر لواحقین کو ایس او پیز کے تحت لاش حوالےکی جاتی ہے۔
وزیر صحت سندھ نے کہا کہ ہم لواحقین، دیگر افراد کا تحفظ بھی اپنی ذمہ داری سمجھتے ہیں، جبکہ جناح اسپتال واقعےکی انکوائری کے بعد حکومت ذمہ داروں کیخلاف کارروائی بھی کرے گی۔