• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہزاد رائے لاک ڈاؤن میں ’حجام‘ بن گئے

پاکستان میوزک انڈسٹری کے نامور گلوکار اور سماجی کارکن شہزاد رائے نے لاک ڈاؤن میں گلوکاری کے ساتھ حجامت بھی شروع کردی۔

حال ہی میں شہزاد رائے نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی دو تصاویر کا ایک فوٹو کولاج شیئر کیا، فوٹو کولاج کی ایک تصویر میں گلوکار کے سَر کے بال بڑے ہیں جبکہ دوسری تصویر میں اُن کے بال چھوٹے نظر آرہے ہیں۔


انسٹاگرام پر شیئر کردہ اِس فوٹو کولاج کے ساتھ گلوکار نے کورونا وائرس کو کوستے ہوئے لکھا کہ ’کوویڈ 19 نے ہمیں کہیں کا نہیں چھوڑا۔‘

گلوکار نے مداحوں کو لاک ڈاؤن میں پیش آنے والی اپنی مشکل سے آگاہ کرتے ہوئے لکھا کہ ’آج بڑی مشکل سے میں نے گھر میں اپنے سَر کے بال کاٹ لیے ہیں اور اب میرے سَر کا بوجھ ہلکا ہوگیا۔‘

اُنہوں نے بڑے بال رکھنے والوں پر طنز کرتے ہوئے لکھا کہ ’سلام ہے اُن لوگوں کو جو گرمیوں میں بھی بڑے بال رکھتے ہیں۔‘

شہزاد رائے نے اپنی اگلی پوسٹ میں ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ گٹار بجارہے ہیں۔

View this post on Instagram

Getting back into shape . Practicing legato again in life

A post shared by Shehzad Roy (@officialshehzadroy) on


گلوکار نے لکھا کہ ’چلیں اب موسیقی کی مشق کی جانب واپس آجاتے ہیں۔‘

یاد رہے کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کی وجہ سے جاری لاک ڈاؤن کے پیش نظر خکومت کی جانب سے حجام کی دُکان کھولنے پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔

حکومت کا کہنا ہے کہ حجام کی دُکان اور بیوٹی پارلرز پر لوگوں کا رش زیادہ ہوتا ہے اور یہاں سے کورونا پہلے کا خدشہ زیادہ ہے۔

تازہ ترین