کراچی(اسٹاف رپورٹر) ابراہیم حیدری تھانے کے باہر علاقہ مکینوں نے ایس ایچ او کے خلاف احتجاج کیا۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ پولیس نےکچھی محلہ ابراہیم حیدری کے 14 سالہ بچے کو لاکپ کردیا ہے، مظاہرین کے مطابق پولیس نےروزانہ گھروں میں گھس کر خواتین سے بداخلاقی کو معمول بنا لیا ہے،دوسری جانب ایس ایچ غلام مجتبیٰ کے مطابق مظاہرہ کرنے والے گٹکا مافیا کے لوگ ہیں،انکا کہنا تھا کہ ہم نے ایک گٹکا فروش کو پکڑا تھا تاہم اسکا ساتھی فرار ہو گیا تھا،جب اسکے ساتھی کے گھر پر پولیس گئی تو ملزم وہاں سے بھی فرار ہو چکا تھا جس پر اسکے اہلخانہ نے پولیس پر دباؤ ڈالنے کے لیئے تھانے کے باہر مظاہرہ کیا ہے۔