کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر) پسنی زیروپوائنٹ کے قریب نجی کمپنی کا ایک مزدور روڈ رولرکے نیچے آکرجاں بحق دوسرا زخمی ہو گیا لیویز کے مطابق پسنی زیروپوائنٹ کے قریب گزشتہ روز نجی کمپنی کے مزدور روڈ کی تعمیر میں مصروف تھے کہ دو مزدور روڈ رولرکے نیچے آ گئے جس کے نتیجے میں میں موقع پر ہی جاں بحق جبکہ دوسرا شدید زخمی ہو گیا لیویز اور ریسیکو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر لاش اور زخمی کو ہسپتال پہنچایا جہاں ضروری کارروائی کے بعد میت آبائی علاقے صادق آباد روانہ کر دی گئی ۔