لاہور( وقائع نگار خصوصی ) مصنف خواجہ محمد اسلام حرکت قلب بند ہونے سے 85سال کی عمرمیں لاہور میں انتقال کرگئے خواجہ محمد اسلام کی کتاب موت کا منظر نے بے پناہ شہرت حاصل کی اور کئی زبانوں میں شائع ہوچکی ہے.اس کتاب پرشاہ فیصل نے بھی خواجہ محمد اسلام کو خراج تحسین پیش کیا اور اپنی دعوت پر حج کروایا۔ خواجہ محمد اسلام نے تیس سے زیادہ دوسری کتابیں بھی لکھیں. انہیں اچھرہ کے قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔