• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے: امریکا

فوٹو بشکریہ بین الاقوامی میڈیا
فوٹو بشکریہ بین الاقوامی میڈیا 

امریکا کے نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ امریکا کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔

امریکی نائب صدر نے برطانوی وزیرِ خارجہ ڈیوڈ لیمی سے ملاقات اور صحافیوں سے گفتگو  کی۔

جے ڈی وینس نے کہا کہ نہیں جانتا غزہ میں فعال حکومت کی عدم موجودگی میں فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا کیا مطلب ہوگا۔

جے ڈی وینس کا مزید کہنا تھا کہ صدر ٹرمپ کے اہداف واضح ہیں اور وہ مشرقِ وسطیٰ میں جو اہداف چاہتے ہیں اس کے لیے کوشاں ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید