• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی شہر اٹلانٹا میں فائرنگ سے پولیس افسر ہلاک

—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا
—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

امریکی شہر اٹلانٹا میں سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریوینشن کے ہیڈ کوارٹر کے باہر فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار ہلاک ہوگیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق امریکی شہر اٹلانٹا میں ایموری یونی ورسٹی اور سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریوینشن کیمپسز کے باہر ایک مسلح شخص نے فائرنگ کر کے ایک پولیس اہلکار کو قتل کر دیا۔

پولیس کو عمارت کی دوسری منزل پر مشتبہ شخص کی لاش ملی ہے۔

لاش کے حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ ابھی یہ واضح نہیں کہ مشتبہ شخص پولیس فائرنگ کے تبادلے میں مارا گیا یا اس نے خود کشی کی۔

فائرنگ کے واقعے میں کسی اور شہری کی ہلاکت یا زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔ 

بین الاقوامی خبریں سے مزید