شہر قائد کراچی میں معتدل ہیٹ ویو 22مئی تک جاری رہنے کا امکان ہے۔
خلیج بنگال میں بننے والا طوفان اگلے 48 گھنٹوں میں کراچی پر آج سے مزید گرمی کی شکل میں اثر انداز ہوسکتا ہے، جس کے باعث معتدل ہیٹ ویو 22مئی تک جاری رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق خلیج بنگال میں موجود طوفان کراچی سے 2600 کلومیٹر کی دوری پر ہے۔ طوفان سے سندھ، بلوچستان کے ساحلی مقامات کو کوئی خطرہ نہیں ہے تاہم طوفان بھارت یا بنگلہ دیش کے کسی ساحل کو ہٹ کرسکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیے: خلیج بنگال میں موجود طوفان کراچی سے 2600 کلو میٹر دور
طوفان بھارتی ساحلی مقامات کولکتہ اور اُڑیسہ کے قریب پہنچنے پر آج سے کراچی پر گرم ہواؤں کی شکل میں اثر دکھا سکتا ہے اور اس معتدل ہیٹ ویو کا خلیج بنگال میں بننے والے طوفان سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق معتدل ہیٹ ویو ملک میں بارششیں دینے والے سسٹم کے عقب میں موجود گرم ہواؤں کے سبب پیدا ہوگا جس کے باعث آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40 ڈگری تک بڑھنے کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق دوپہر کے وقت سمندری ہوائیں معطل جبکہ بلوچستان کی گرم ہوائیں شہر میں داخل ہوں گی۔
معتدل ہیٹ ویو 22 مئی تک جاری رہ سکتا ہے جس کے دوران پارہ 41 اور 42 ڈگری کو بھی چھو سکتا ہے۔