خلیج بنگال میں بننے والا سمندری طوفان کمزور ہونےلگا، ایمپھین سائیکلون کیٹگری 5 سے کیٹگری 4 کے سمندری طوفان میں تبدیل ہوگیا۔
ڈائریکٹر محکمہ موسمیات سردار سرفراز نے بتایا کہ سائیکلون کے مرکز میں ہوائیں 120 ناٹیکل مائیل کی رفتار سےچل رہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیے: خلیج بنگال میں سمندری طوفان شدت اختیار کرگیا
سائیکلون کراچی سے2300 کلو میٹر دور اور رخ شمال مشرق کی جانب ہے۔
سردار سرفراز کے مطابق سمندری طوفان 20 مئی کی رات یا 21مئی کی صبح کولکتہ اور بنگلادیش کےساحل کے درمیان کہیں ٹکرا سکتا ہے۔
ڈائریکٹر محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ٹکرانے سے قبل طوفان کمزور ہوکر کیٹگری 1یا2 میں تبدیل ہوجائے گا جبکہ سمندری طوفان سے پاکستان کے ساحل کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔