• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خلیج بنگال میں سمندری طوفان شدت اختیار کرگیا


خلیج بنگال میں موجود سمندری طوفان شدت اختیار کرگیا، ایمپھین سپر سائیکلون کے درجے تک پہنچ گیا، سائیکلون کا حالیہ معتدل ہیٹ ویو سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر سردار سرفراز کے مطابق ٹراپیکل سائیکلون کراچی سے 2500کلومیٹر دور ہے، سائیکلون کے مرکز میں ہوائیں 130ناٹیکل مائیل کی رفتار سے چل رہی ہیں۔

سردار سرفراز نے بتایا کہ 20 مئی تک سائیکلون اڑیسہ اور کولکتہ کو متاثر کرسکتا ہے، سائیکلون کے اڑیسہ اور کولکتہ کو متاثر کرنے کی صورت میں گرم ہواؤں کا کراچی پر اثر انداز ہونے کا امکان ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ساحلی پٹی پر سائیکلون کے کوئی اثرات نہیں ہوں گے، جبکہ سائیکلون کا حالیہ معتدل ہیٹ ویو سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

ڈائریکٹر محکمہ موسمیات کے مطابق کل اور پرسوں گرمی کی شدت زائد رہے گی جبکہ آج درجہ حرارت 38 ڈگری تک جاسکتا ہے۔

تازہ ترین