اسلام آباد( تنویر ہاشمی ) ایف بی آر کو سگریٹ کی غیر قانونی تجارت میں اضافے کے باعث رواں مالی سال 77ارب روپے سے زائد ریونیو خسارے کا سامنا ہوگا، ملک میں غیر قانونی اور سمگل شدہ سگریٹ کا مارکیٹ شیئر 2014کے مقابلے میں 23فیصد سے بڑھ کر 2019 میں 33 فیصد ہوگیا ، یہ بات پاکستان ٹوبیکو کمپنی کے سینئر ریگولیٹری امور کے منیجر نورآفتاب نے ویڈیو پریس بریفنگ میں بتائی ، آکسفورڈ اکنامکس اور پی ڈبلیو سی رپورٹ کے حوالے دیتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ رواں مالی سال ایف بی آر کو غیر قانونی سگریٹ کے باعث ریونیو میں 77فیصد کمی ہوگی، دوسری جانب سیگر یٹ کی قانونی اور ملٹی نیشنل کمپنیوں کو بھی نقصان کا سامنا ہےاوراگر یہی صورتحال رہی تو سگریٹ کی ملٹی نیشنل کمپنیاں پاکستان میں بند ہوسکتی ہیں جس سے پاکستان کو ریونیو کی مد میں بہت زیادہ نقصان ہوگا ، گزشتہ مالی سال پاکستان کو سگریٹ سے 124 ارب ر وپے کا ٹیکس ریونیو جمع ہوا تھا جبکہ رواں برس یہ کم ہوکر 116 ارب روپے تک متوقع ہے، انہوں نے بتایا کہ ملک میں غیرقانونی سگریٹ اور قانونی سگریٹ کی قیمت میں بہت زیادہ فرق ہے۔