• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طوفان ’امفان‘ آج بھارت اور بنگلا دیش سے ٹکرائے گا

خلیج بنگال میں کٹیگری 4 کا سمندری طوفان امفان آج بھارت اور بنگلا دیش سے ٹکرائے گا۔

سمندری طوفان سے بھارت کی ریاست اڑیسہ اور مغربی بنگال کے ساحلی علاقوں سمیت بنگلا دیش کے کچھ علاقوں کو شدید خطرہ ہے۔

ماہرین موسمیات نے طوفان کی شدت میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے، امفان کو شمال مشرقی بحر ہند میں آنے والا دوسرا شدید ترین طوفان کہا جارہا ہے۔

اڑیسہ، مغربی بنگال اور بنگلادیش کے ساحلی علاقوں میں 24 کلومیٹر کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔ اس طوفان سے بھارت اور بنگلادیش میں لاکھوں افراد کے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

تازہ ترین