• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری کے خلاف کراچی میں احتجاج جاری

میرشکیل الرحمن کی گرفتاری کےخلاف کراچی میں احتجاج جاری


پاکستان کے سب سے بڑے میڈیا گروپ جنگ اور جیو کے ایڈیٹر انچیف میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری کے خلاف  احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔

کراچی میں جنگ بلڈنگ کے باہر صحافتی تنظیموں اور جنگ جیو سی بی ایز کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے تحت آزادی صحافت اور میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

آزادی گلی میں لگے احتجاجی کیمپ میں سابق رکن صوبائی اسمبلی نشاط ضیاء بھی پہنچے اور میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری کو آزادی صحافت پر حملہ قرار دیا۔

سابق سیکریٹری پی ایف یو جے خورشید عباسی اور سابق سیکریٹری پریس کلب علاؤالدین خانزادہ نے بھی جنگ جیو ورکرز کی آواز سے آواز ملائی۔

شرکاء سے سیکریٹری جنرل ایپنک شکیل یامین کانگا، جنرل سیکریٹری دی نیوز دارا ظفر اور جنرل سیکریٹری جاوید پریس رانا محمد یوسف نے بھی خطاب کیا۔ اور میر شکیل الرحمٰن کی فی الفور رہائی کا مطالبہ کیا۔

تازہ ترین