• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ ملیریا کی دوا ہائیڈروکسی کلوروکوئن لینا ایک آدھ روز میں بند کردیں گے۔

گورنر کنساس سے ملاقات کے موقع پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ کلوروکوئن کی ڈوز دو روز میں پوری ہوجائے گی۔

گزشتہ روز صدر ٹرمپ نے کہا تھا کہ وہ کورونا وائرس سے بچنے کے لیے ہائیڈروکسی کلوروکوئن دو ہفتے سے لے رہے ہیں۔ جس پر دنیا بھر میں ڈاکٹروں نے حیرت کا اظہار کیا تھا۔

 سوشل میڈیا پر صدر ٹرمپ کے میمز بھی وائرل ہوگئے تھے۔  

تازہ ترین