• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان ٹی وی اور فلم انڈسٹری کی مقبول ترین اداکارہ ارمینہ خان نے سوشل میڈیا سے مختصر بریک لے لیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایک تصویرشیئر کرتےہوئے انہوں نے اپنے مداحوں کو اطلاع دی کہ وہ سوشل میڈیا سے مختصر وقفہ لے رہی ہیں۔

ارمینہ خان نے سوشل میڈیا پراپنی واپسی کی عید تک یاد دہانی بھی کروائی۔

عالمی وبا کورونا کے دنوں میں لاک ڈاؤن کی صورتحال کے پیشِ نظر بہترین وقت گزاری کیلئے معروف شخصیات سوشل میڈیا پر عام دنوں سے کچھ زیادہ ہی فعال تھے۔

یہ بھی پڑھیے: ماہرہ خان کی سوشل میڈیا سے دوری، مایا علی کی واپسی

یاد رہے کہ ارمینہ سے قبل اداکارہ ماہرہ خان نے خود کو سوشل میڈیا سے علیحدہ کرلیا تھا۔

کچھ عرصہ قبل مایا علی نے بھی سوشل میڈیا سے عارضی دوری اختیار کرنے کا اعلان کیا تھا۔

تازہ ترین