• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور، مختلف جرائم کے مرتکب 9 ملزمان گرفتار

 ڈی آئی جی انویسٹی گیشن لاہور  ڈاکٹر انعام وحید کا کہنا ہے کہ ڈکیتی، قتل، اقدام قتل اور اغواء برائے تاوان میں ملوث 9 ملزمان گرفتار کر لیے گئے ہیں۔

انعام وحید نے پریس کانفرنس میں کہا کہ شاہدرہ کے رہائشی جاوید کے قتل کےالزام میں بھائی کو گرفتار کیا گیا۔

 محمد عمران کے اغوا کےالزام میں 3 ملزمان گرفتار کر لیے گئے ہیں جبکہ سبزی منڈی کے آڑھتی عبدالمجید کو ڈکیتی مزاحمت پر قتل کرنے والے 3 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ماڈل ٹاؤن میں ڈکیتی میں ملوث ملزم بھی گرفتار کیا گیا ہے۔

تازہ ترین